
محکمہ موسمیات کی اگلے دوتین روز کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی
بدھ 28 فروری 2024 13:14
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اوریکم مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جو 2 مارچ تک موجود رہے گا جس کے باعث صوبہ بلوچستان میں 29 فروری سے یکم مارچ کے دوران نو کنڈی،دالبندین، چاغی،قلات،خضدار،لسبیلہ،آوران،تربت،کیچ،گوادر،جیوانی،پسنی،اورماڑا،پنجگور،خاران،نوشکی،وارسک، مستونگ،سبی،نصیرآباد،ژوب،شیرانی،بارکھان،موسیٰ خیل،کوہلو،جھل مگسی، لورالائی،زیارت،کوئٹہ،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے تاہم اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں 29 فروری سے3 مارچ کے دوران چترال،دیر،سوات ایبٹ آباد،مانسہرا،ہری پور،کوہستان،شانگلہ،بونیر،باجوڑ،کرک،خیبر،پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،صوابی،مردان،کرم،وزیرستان،کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان و کشمیر میں 29 فروری سے 3 مارچ کے دوران گلگت بلتستان، دیا میر،استور،غذر،سکردو،ہنزہ،گلگت گانچھے،شگر اورکشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد،راولہ کوٹ پونچھ،ہٹیاں،باغ حویلی،سدھونی،کوٹلی،بھمبر اورمیرپور خاص میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور اآندھی و گرج چمک کے ساتھ مو سلا دھار بارش اور شدید برف باری کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ میں 29 فروری اور یکم مارچ کو سکھر،جیکب آباد،کشمور،لاڑکانہ،دادو،شہید بے نظیر آباد،کراچی،حیدرآباد ٹھٹھہ،بدین،خیرپور اور میرپورخاص میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
-
ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
20سے 23اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان
-
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
-
بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
-
آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی
-
ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری جبکہ دیگر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
اپریل کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
-
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
-
بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.