Live Updates

عمران خان بھی عوام کی طاقت سے آگیا ہے

سب طے کرلیں اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست میں نہیں ہوگا، محمود اچکزئی

جمعہ 1 مارچ 2024 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2024ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کچھ لوگ 22 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان نے کہاکہ ہماری نئی پارلیمنٹ کا آغاز ہونے والا ہے، پارلیمان میں کوئی دوسرے کی بات کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین سے ہماری اسٹبلشمنٹ کھلواڑ کرتی ہے، یہ ہاس 22 کروڑ لوگوں کا نمائندہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کی پارلیمان کو بکرامنڈی بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، عمران خان بھی عوام کی طاقت سے آگیا ہے، سب طے کرلیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار سیاست میں نہیں ہوگا اور پاکستان کی داخلی اور اندرونی سیاست کا سرچشمہ یہ پارلیمان ہوگا۔محمود اچکزئی نے کہاکہ ہم پاگل نہیں کہ کہیں فوج اور ایجنسیاں نہ ہوں لیکن ان کو سیاست سے توبہ کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قرارداد منظور کی جائے جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت نہیں کی ان کو ہیرو قرار دیا جائے اور جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت کی ان کی تنخواہیں بھی واپس لی جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات