کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش

ہفتہ 2 مارچ 2024 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اورپہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری موسم کی صورتحال پر رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اورشمالی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری ہوئی ، اس دوران بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقہ دیر (بالائی) میں 93 اور (زیریں) 83 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح تخت بائی 80، چراٹ 79، چترال 70، پشاور ایئرپورٹ 70 اور سٹی 65، باچا خان ایئرپورٹ 68، مالم جبہ 66، سیدو شریف 54، میرکھانی 47،پاراچنار 43،بالاکوٹ 37، دروش 35، کاکول 34، بنوں 29، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 11 اور سٹی 05)، کشمیر: راولاکوٹ 69، کوٹلی 40، گڑھی دوپٹہ 35، مظفرآباد (ایئرپورٹ 29 اور سٹی 28)، سندھ: کراچی (قائد آباد 46، ڈی ایچ اے 41، کورنگی 39، کیماڑی 31، سرجانی ٹان 30، گلشن حدید 27، پی اے ایف فیصل بیس 26، اورنگی ٹان 24، نارتھ کراچی 16، ناظم آباد، پی اے ایف مسرور بیس 13، ایئرپورٹ 12 جناح ٹرمینل 09، گڈاپ 08، ملیر ہالٹ 06، داد چورنگی 05) مٹھی 20، بدین 10، ٹھٹھہ 09، حیدرآباد، ٹنڈو جام 04، جیکب آباد 03، خیرپور، سکرنڈ 01،پنجاب: (اسلام آباد ایئرپورٹ 37 ، سید پور، سٹی 25، گولڑہ، بوکرا 24)، مری 35، اٹک 34، راولپنڈی (چکلالہ 33، کچہری 27، شمس آباد 26)، منگلا 18، جہلم 14، سیالکوٹ (شہر 10 اور ایئرپورٹ 08)، گوجرانوالہ 10، گجرات، منڈی بہاالدین 09، ڈی جی خان، نور پور تھل 07، کوٹ ادو، نارووال 05، حافظ آباد، جوہر آباد 04، لاہور (ایئرپورٹ 03 اور سٹی 02)، چکوال 03، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بھکر، فیصل آباد، قصور، خانیوال، ملتان ایئرپورٹ، سرگودھا، شیخوپورہ 01، گلگت بلتستان: استور 13، گوپس 12، سکردو 10، چلاس 04، گلگت، بونجی 01، بلوچستان: بارکھان 10، خضدار 08، ژوب 06، دالبندین 02، لسبیلہ 01، کوئٹہ (شہر اور سمنگلی 02)، سبی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کالام میں 26، چترال 25، مالم جبہ 11، میرکھانی 08، سکردو 05، استور 02، کوئٹہ (سمنگلی)، دروش میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ ہفتہ کو قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 07، لہہ، کوئٹہ منفی 05، میر کھانی ،کا لام منفی 04،گوپس منفی 03 اوراسکردو میں منفی 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔