رمضان کی آمد ، وزیر اعظم پاکستان بدترین مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور موثر پالیسی بنائیں، راجہ رضوان نصیب

منگل 5 مارچ 2024 14:39

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے پاکستان میں آنے والی نئی حکومت اولیس ترجیحات میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے گیس ، آئل ، آٹا ، چاول غریب عوام سے کوسوں دور ہو چکے ہیں اوپر سے مہنگی بجلی ،تعلیمی اخراجات دیہاڑی دار مزدور اور مڈل کلاس طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے آئے روز تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جو مسائل میں اضافہ کی مسلسل وجہ بن رہا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف بدترین مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور موثر پالیسی بنائیں تاکہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو رلیف مل سکے تمام جماعتوں کے ذمہ داران اس وقت ملکی حالات کے پیش نظر ملک کو بحرانوں سے نکالنے پر فوکس کریں کیوں کہ ریاست ہے تو سیاست ہے ۔