عبدالقادر بلوچ کی آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے پرقوم کو مبارک باد

منگل 12 مارچ 2024 15:10

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری کے بعد قوم کو مبارک بادی دیتے ہوتے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام کو بہت بہت مبارک ہو، جمہوریت کے علمبردار ترقی پسند صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر صدارت کا عہدہ سنبھال لیا، پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے بلوچستان کے عام عوام کی ترجمانی کر کے حقدار کے حق و حقوق انکے دہلیز پر پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے، بیان میں کہا گیا گزشتہ ادوار میں اگر دیکھا جائے صدر آصف علی زرداری نے اقتدار میں سب سے پہلے اٹھارہویں ترمیم کی بنیاد رکھ صوبوں کو خودمختار بنا دیا، آغاز حقوق بلوچستان کے زریعے کئ بے روزگاروں کو روزگار دلایا، بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان اس وقت کئی مسائل کا شکار ہے، صحت و تعلیم کے شعبے نہ ہونے کے برابر ہیں حالیہ اور موجودہ سیلاب اور بارشوں سے مخلتف اضلاع متاثر کر ہو یار و مددگار نان شبینہ کے محتاج ہیں، بے روزگاری عروج پر ہے، نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوگئے ہیں، باڈر سے منسلک علاقے بھی کئی مسائل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انشاءاللہ صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نہ صرف بلوچستان سے محرومیت کا خاتمہ کریں گے بلکہ تعلیم و صحت کو فحال کر کے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار دلا کر باڈر کو کھولنے سمندر کو ٹرالر مافیہ سے صاف کر کے بلوچستان میں میگا پروجیکٹس لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔\378