سرینگر،آتشزدگی کے باعث 4 مکان، 3دکانیں خاکستر

جمعرات 14 مارچ 2024 13:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں آتشزدگی کے باعث 3دکانیں اور 4 رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر کے ڈائون ٹائون علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں4مکان جل گئے جن میں2گھر4منزلہ جبکہ دیگر دو 3 منزلہ تھے۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔سرینگر ہی کے علاقے لالچوک میں آتشزدگی کے سبب تین دکانیں جل گئیں۔ایک افسر نے بتایا کہ آگ آج صبح ایک پانچ منزلہ تجارتی پلازے کے گرائونڈ فلور میں بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔دریں اثنا جموںخطے میں ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے2خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کے نام غلام احمد، نورین اختر اور روزیہ اختر بتائے جاتے ہیں۔