ڈوڈہ سڑک حادثہ میں بھارتی پولیس کانسٹیبل ہلاک

منگل 19 مارچ 2024 14:05

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل روشن لال سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا جبکہ ڈوڈہ میں کھلانی مرمت لنک روڈ پرایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے سیکٹر مجسٹریٹ زخمی ہوگیا۔ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے ڈنگی وچھہ رفیع آباد میں کم سے کم تین رہائشی مکانات آتشزدگی میں جل کر خاکستر ہو گئے ۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے میڈیا کو بتایاہے کہ آگ لگنے سے تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ گھریلو گیس سلنڈر سے لیکیج بتائی جاتی ہیں۔