Live Updates

ملک سے ہر قسم کی دہشت گری کے خلاف قوم اور پاک افواج متحد ہے، رانا تنویر حسین

منگل 19 مارچ 2024 22:38

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گری کے خلاف قوم اور پاک افواج متحد ہے میر علی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے وطن پر اپنی جان قربان کر دی اور دہشت گردوں کے ناپاک جسارت کو خاک میں ملا دیا پوری قوم کو وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک افواج کے شہداء پر فخر اور ناز ہے چند ماہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں اور حملوں سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے حلقہ این اے 114 کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی پیر اشرف رسول، عطیہ افتخار ،چوہدری وسیم انجم سندھو اور مسلم لیگ ن کے صدر حلقہ پی پی 138 چوہدری محمود اختر گورائیہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ قوم اور پاک فوج نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے پاک افواج کی ایسی لازوال قربانیوں سے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے پاک افواج کے شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے دھاندلی کا شور مچا کر حلقے کھولنے کی بات کرتی تھی اور جب حلقے کھلنے شروع ہوئے ہیں تو اب یہ اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے بند کرنے کا واویلہ کر رہے ہیں یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ ایک شر انگیز ٹولہ ہے جو پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے خلاف شازشیں کر رہا ہے #
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات