خسارہ ختم کرنے کیلئے حکومتی سطح پر مفت بجلی ، گیس ،پٹرول بند کر دیں،مولانا عبدالحق ہاشمی
ہفتہ 23 مارچ 2024 21:18
(جاری ہے)
پاکستان نفاذ اسلام اور دیانت دارحکمرانوں کے ذریعے ٹھیک ہوسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ بھاری سودی قرضوں نے ملک وملت کو تباہ ،ظالم سرمایہ داروں لٹیروں کو مالامال کر دیاہے۔شفافیت ،دیانت داری،اخلاص ،نیک نیتی اورعوام دوستی کے فقدان کی وجہ سے قومی سرمیہ قومی دولت قوم کے بجائے چند خاندانوں پر خرچ ہورہاہے جولمحہ فکریہ اور تباہی وبربادی کے راستے ہیں۔ا رمضان المبارک کا مہینہ رب سے تعلق کومضبوط بناتا ہے ۔ اللہ تعالی رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور شیاطین کو قید کردیتا ہے ۔رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی دنیا بدل جاتی ہے ۔مساجد آباد ہوجاتی ہیں ۔سگریٹ ،پان ،پانی سب کچھ چھوڑ دیا جاتا ہے ۔جو لوگ صبح سات بجے نہیں اٹھتے وہ ساڑھے چار جے سحری کیلئے اٹھتے ہیں۔انسان اللہ کا شاہکار اور اشرف المخلوقات ہے ۔انسان اللہ کی بندگی کیلئے پیدا ہوا ہے اور اللہ تعالی بھی مائوں سے سو گنا زیادہ اپنے بندے سے محبت کرتا ہے ۔اہل ایمان بھی اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتے ہیں۔اللہ کے فرشتے نیک بندوں کی نصرت کیلئے زمین پر اترتے ہیں۔رمضان المبارک اللہ سے وفاداری کا مہینہ ہے اللہ کے حکم پر ہم بھوکے پیسے رہتے ہیںروزہ انسان میں تقوی کی صفات پیداکرتا ہے اور اللہ کو تقوی بہت پسند ہے ۔رمضان المبارک میں نیکیوں کی سیل لگی ہے اور ایک نیکی کا اجر ستر گنا بڑھ کر ملتا ہے ۔پاکستان رمضان المبارک کے مہینے میں 27ویں شب کو کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا لیکن ہم اللہ سے بغاوت کر رہے ہیں اور پاکستان میں اللہ کے نظام کے بجائے طاغوت کی حکمرانی ہے ۔سودی نظام قائم ہے جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے کھلی بغاوت اور جنگ ہے۔جس کی وجہ سے آج پاکستان تباہی وبربادی کا شکار ہے ۔انھون نے کہا کہ مسلم حکمراں غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم بند کرائیں ورنہ اللہ کی پکڑ سے وہ نہیں بچ سکے گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.