چینی دہشتگردوں پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ، حملہ دونوں ممالک کی سدا بہار دوستی کے خلاف ناکام سازش ہے، عطااللہ تارڑ

بدھ 27 مارچ 2024 22:44

چینی دہشتگردوں پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ،  حملہ دونوں ممالک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ چینی دہشتگردوں پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ حملہ دونوں ممالک کی سدا بہار دوستی کے خلاف ناکام سازش ہے ، حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی ۔ دہشتگردی کے نا سور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں ، اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، چینی دوست، پاکستانی یا حساس تنصیبات ہوں، تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرمشکل میں چین نے پاکستان کی بھرپور مددکی، سی پیک سے لوگوں کو ذریعہ معاش بھی ملے گا، لوگوں کو نوکریاں بھی ملیں گی، مہنگائی میں کمی ہوگی، نواز شریف کے دور میں سی پیک کے تحت 64 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جس سے معاشی نمو میں اضافہ ہوا، اسی لیے دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، یہی وجہ ہے کہ جب چینی باشندوں پر یہ افسوسناک حملہ کیا گیا تو وزیراعظم نے تمام مصروفیات ترک کرکے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے اظہار افسوس کیا اور اس افسوس ناک واقعے کی مذمت کی بلکہ تحقیقات کے حوالے سے یقینی دہانی کروائی کہ یہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے پٴْرعزم ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاک فوج ہو، سیکیورٹی ایجنسیز ہوں، وہ مکمل طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیتی ہوئی ہیں، کل چینی سفیر کے ذریعے چینی قیادت کو بھی اظہار افسوس کا پیغام بھجوایا گیا اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کی اس جنگ میں ان واقعات کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے میں پاکستان پوری طرح پٴْرعزم ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں چینی بانشدوں کی گاڑی پر حملے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچے جہاں انہون نے چینی سفیر سے ملاقات کی، وفاقی وزیرداخلہ نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا، محسن نقوی نے چینی سفیر کو جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔