} ججز خط سے عدالتی امور میں مداخلت طشت ازبام ہوگئی: لیاقت بلوچ
جمعہ 29 مارچ 2024 22:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انہوں نے وفد کے ہمراہ تعزیت کے لیے چینی سفارتخانہ کادورہ کیا ، اس موقع پر محسوس کیا گیاکہ چینی سفارتکار افسردہ اور رنجیدہ ہونے کے علاوہ غصہ میں بھی ہیں ، ہم نے انہیں باور کرایا کہ دونوں ممالک کے دشمن عناصر پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں کررہے ہیں، تاہم حکومت کی ذمہ داری ہے کہ معاملہ کی فوری تحقیقات کرکے چین کی حکومت کو اعتماد میںلیا جائے اور مجرموں کو کڑی سزادی جائے۔
حکومت ملک میں موجود چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں اور عوام کی حفاظت یقینی بنائے۔قومی ایکشن پلان کاازسرنو جائزہ لے کر اسے اس کی روح کے مطابق نافذ کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا ملک دوخاندانوں، مفاد پرستوں اور اقتدار کی خاطر سب کچھ کرجانے والوں کے نرغے میں ہے۔ حکومت دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجہ میں بنی، سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگیا، معاشی بحران مزید بڑھے گا،حکومت جیسے تیسے بھی بن گئی تاہم اس کی ذمہ داری کی پہلے سو دنوں کی ترجیحات طے کی جاتیں اور بہتری کا کوئی لائحہ عمل سامنے آتا، مگر محسوس ہورہا ہے کہ ساری صورتحال میں حکمران محض اقتدار کوانجوانے کررہے ہیں اور پارلیمان لاتعلق ہے ، مسائل کاسیاسی حل تلاش کیا جائے، قومی قیادت کو پارٹی اختلافات سے بالاتر ہوکر مل بیٹھنا ہوگا، عید کے بعد عوام سڑکوں پر ہوں گے اور صورتحال مزیدخطرناک ہوجائے گی۔مہنگائی نے زندگیوں کو اجیرن کردیا ہے، رمضان کے مہینے میں بھی مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ، حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی حل نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ خودانحصاری کا اصول اپنایا جائے، غیرترقیاتی اخراجات میں پہلے مرحلے میں کم ازکم پچاس فیصد کمی کی جائے، سود اورکرپشن سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ، سودی معیشت سے نجات کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو نافذکیاجائے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ، پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، المیہ یہ ہے کہ اسرائیل ٹس سے مس نہیں ہورہا ، اسلامی ممالک کے حکمران، او آئی سی اور اقوام متحدہ بے بس نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی فاشسٹ حکومت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے ، عالمی ادارے خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ کے آغاز پر ہفتہ سے کراچی میں ہرروز شب غزہ منائی جائے گی اور اسی طرح 5 اپریل کو اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاج ہوگا، بڑے چھوٹے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو غیر مشروط طور پر پلیٹ فارم مہیا کیا تھا، تاہم بعد میں پی ٹی آئی کے موقف میںتبدیلی آئی ، جماعت اسلامی تحریک انصاف کے کارکنوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے تاہم تحریک انصاف کو اپنے فیصلے کرنے کا حق ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.