کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، پنجاب ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں (سٹی 126، ایئرپورٹ 114)، راولاکوٹ 51، گڑھی دوپٹہ 34، کوٹلی 20، نور پور تھل 53، گوجرانوالہ 27، منڈی بہاؤالدین، مری 25، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 24، سٹی 10)، اسلام آباد (سیدپور 30، زیرو پوائنٹ 23،گولڑہ 20، بوکرہ ، ایئرپورٹ 19)، راولپنڈی (چکلالہ 24، کچہری 22، شمس آباد 20)، جہلم 23، شیخوپورہ 18، گجرات 17، منگلا 16، حافظ آباد 14، سرگودھا 13 ،لاہور(ایئر پورٹ 10، سٹی 3)، نارووال 10، ڈی جی خان 9، اٹک، چکوال 8، لیہ، اوکاڑہ 5، ساہیوال ملتان (ایئرپورٹ 4، سٹی ایک)، جوہر آباد ایک، بالاکوٹ 38، کاکول 34، پشاور(سٹی 24، ائیرپورٹ 11) دیر (بالائی 23، زیریں 7)، پٹن 23، کالام 22، مالم جبہ 17، سیدو شریف 14، باچا خان ائیرپورٹ 12، دروش 9، چراٹ، چترال 8، میر خانی، پاراچنار 5، بنوں 3، مردان 2، استور 10، بگروٹ 9، چلاس بونجی اور سکردو میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی ، چھور میں درجہ حرارت 38، شہید بینطیر آباد اور لسبیلہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔