وفاقی وزیربرائے امورکشمیرو سیفران انجینئرامیرمقام کی وزارت امورکشمیر میں پہلے روز آمد

بدھ 3 اپریل 2024 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام کی وزارت امور کشمیر میں پہلے روز آمد ،سیکرٹری وزارت امور کشمیر جواد رفیق ملک نے وزارت امور کشمیر کے جاری منصوبوں اور آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تفصیلی بریفننگ دی،وزارت امور کشمیر کے اعلیٰ حکام کی گلگت بلتستان کو سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی کی صورتحال اور ترسیل کے طریقہ کار پر پر بھی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کو وفاقی حکومت کی جانب مقرر کردہ کوٹہ کے مطابق گند م کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت امور کشمیر میں وزیراعظم کی جانب سے جاری کیے کفایت شعاری سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گلگت بلتستان میں بسنے والے افراد بھی پاکستانی ہیں ان کے حقوق کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گلگت بلتستان میں گندم کی کسی قسم کی قلت نہیں ہونی چاہئیے آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ بھی ہر قیمت پر کیا جائے گا آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرینگی