ریاست آزادکشمیر ایک مثالی خطہ بن رہاہے،بڑے مافیاز کاقلع قمع کردیا

جمعہ 12 اپریل 2024 14:15

برنالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے عید الفطر کے موقع پر برنالہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر موسٹ سینئروزیر کرنل(ر) وقاراحمد نور نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے لوگوں کو عید کی مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ اہلیان پاکستان و کشمیر وعالم اسلام و جملہ اہل ایمان کوعید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

وزیراعظم سے چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف،مقامی معززین،عمائدین نے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیرنے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تاریخی اقدامات کئے ہیں،تعلیم،صحت انفراسٹرکچر سمیت ہر سیکٹر میں اجتماعی مفاد کے کاموں میں عوام کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی مشاورت سے ہر شعبے میں مثالی اصلاحات کیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست آزادکشمیر ایک مثالی خطہ بن رہاہے،بڑے مافیاز کاقلع قمع کردیا،ہر کام میرٹ پر ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنائی شفافیت اور ریاستی وسائل کی،انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا،حکومت نے ایسی پالیسز بنائی ہیں جن سے تادیر ریاستی عوام کا بھلا ہو گا۔۔انہوں نے کہا کہ بسفیدپوش طبقے،مساکین کی خدمت ترجیحا بنیادوں پر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے 20 اپریل کو ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہو جائے گا اس پورے عرصے کے دوران اس حکومت کے کسی نمائندہ کے خلاف ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت کو قائم کیا ہے اور میرٹ کو رائج کیاہے ایسا پبلک سروس کمیشن بنایا ہے جس کے چیئرمین کو کوئی اعلی حکام فون کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دس ارب کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس سے یتیموں،بیواوں،بے سہارہ بزرگ خواتین و حضرات،ٹرانسجینڈر اور طلاق یافتہ خواتین کی مالی کفالت کی جائے گی،۔