فلسطینیوں کے لاوارثی کی حالت میں اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے پر یہ عید ہم دکھ کے ساتھ منا رہے ہیں،سید خورشید احمد شاہ

ہمیں دکھ ہے عالم اسلام ستر کے جذبے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ رہا،سارے دنیا کے مسلمانوں کو دین اسلام کیلئے جہاد کرنے کی ضرورت ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

جمعہ 12 اپریل 2024 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع کے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو،یہ عید ہم دکھ کے ساتھ منا رہے ہیںکیونکہ فلسطین کے لوگ لاوارثی کی حالت میں اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہو ں زرائع ابلاغ سے نماز عید کے بعد گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے عالم اسلام ستر کے جذبے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ رہا،سارے دنیا کے مسلمانوں کو دین اسلام کیلئے جہاد کرنے کی ضرورت ہے ،آج کا دن افسوس کے ساتھ گزار رہے ہیںجو فلسطینی بھائیوں پر گزر رہی ہے اس کا ہمیں احساس ہونا چاہئے ،ہمیں ذوالفقار علی بھٹو والی طاقت دیکھنے اور دکھانے کی ضرورت ہے،ماضی میں ہم مسلمانوں نے جہاد کرکے تمام جنگیں فتح کیں آج کیوں ہم ایسا کردار ادا کر رہے ہیں،سب کو جنگ بدر اور جنگ احد یاد کرنا چاہئے ،ملکی معشیت 2018 سے تباہی کی حد تک آگے بڑھی ،معیشت آئی ایم ایف کی شرائط سے نہیں بہتر ہونے کی،ہمیں خود اپنی معیشت بہتر کرنی ہوگی،ہمارے ملک میں استحکام نہیں رہا،جس کے باعث معیشت مسلسل خراب ہوتی چلی گئی،یقین ہے اپنے ملک کو پائوں پر کھڑا کر سکتے ہیں،پاکستان کو ٹھیک کرنے کیلئے سیاستدانوں اور تمام اداروں کو سوچنا ہوگا،حکومت کو مشورہ ہے پارلمنٹ میں ہر چیز میں اعتماد میں لیکر فیصلہ کرے اگر پارلمینٹ کو ربڑ اسٹمپ سمجھا جائے گا تو پھر ایسی صورتحال ہی ہوگی جو اسلحہ ملک کے دیگر صوبوں کی پولیس کے پاس ہے وہ سندھ کی پولیس کوٴْ بھی دیا جائے وہ اسلحہ سندھ پولیس کو مل جائے تو تین ماہ میںکچے سے ڈاکوئوں کا خاتمہ ہوجائے گاکرمینلز کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے،جبکہ سندھ پولیس کو اجازت نہیں جاتی انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف نے گریڈ سے 17 سے 21 کو چار تنخواہیں دی ہیں تو ملک میں خزانہ ہوگامیں کہتا ہوں یہ تنخواہیں گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ کے ملازمین کو دینی چاہئیں تھیں۔