Live Updates

اتحاد بنانے اور اپنا نظریہ پیش کرنے کا سب کو حق ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 14 اپریل 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد بنانے اور اپنا نظریہ پیش کرنے کا سب کو حق ہے مگر فیصلہ عوام ہی کرتی ہے کہ کون کی نمائندگی کرے گا۔اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہیون شریف میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 4 اپریل شہید بھٹو کی شہادت کا پروگرام رمضان المبارک کی وجہ سے آج 14 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد کیا گیا ہے۔

ع۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں اکثر ایسے طوفان اور ہوائیں چلتی ہوتی ہیں لیکن اس مرتبہ بارشوں کے پیش نظر میں نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ برسات کے دوراں لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف پیش نہیں آئے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ 4 اپریل اور 27 دسمبر کا جلسہ کرتی ہے، جہاں تک حزب اختلاف کی جماعتوں کا سوال ہے، ابھی تازہ الیکشن ہوئے ہیں اور ان تمام جماعتوں نے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا، اور انہوں نے بھر پور زور آزمائی بھی کرلی۔

اتحاد بنانے اور اپنا نظریہ پیش کرنے کا سب کو حق ہے اور فیصلہ عوام ہی کرتی ہے کہ کون ان کی نمائندگی کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان اتنی حمایت کے باوجود وہ ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکے اور انہوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیلا۔ یہ واحد وزیراعظم تھے جسے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد سے ہٹایا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات