کچھ سیاستدان ذاتی انا کیلئے ملک کیساتھ کھیلنا، اسے نقصان پہنچاناچاہتے ہیں، بلاول بھٹو

بھٹو کو انصاف نہیں ملا تھا، بھٹو کیس میں جیت ہر جمہوریت پسند کی جیت ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی دھرنا دھرنا کھیلنے کے بجائے میز پر آئیں اور مذاکرات کریں، ہمیں چاہیے پاکستان کے عوام کو تکلیف نہ پہنچائیں،خطاب

اتوار 14 اپریل 2024 21:05

گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ سیاستدان ذاتی اناکیلئے ملک کیساتھ کھیلنا، نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں اپنے نانا ، سابق وزیر اعظم ذو الفقار بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گرحی خدا بخش میں بھٹو شہید کی برسی منارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا، انہوں نے کسانوں اور عوام کو ان کے حقوق دیے، شہید بھٹو نیملک کو ایٹمی طاقت بنایا، شہید بھٹو آج بھی زندہ ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج دوصوبوں میں ہمارے جیالے وزرائے اعلی ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی پیپلزپارٹی کا ہے، آج2صوبوں میں ہمارے جیالے وزرائے اعلیٰ ہیں، چیئرمین سینیٹ بھی پیپلزپارٹی کا ہے، آصف زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھٹو نے روٹی،کپڑا،مکان کا نعرہ دیا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ بھٹو کو انصاف نہیں ملا تھا، بھٹو کیس میں جیت ہر جمہوریت پسند کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو وزیراعظم بنے تو ان کیخلاف سازش شروع ہوگئی، کچھ سیاست دان ذاتی انا کیلئے ملک کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں، کچھ سیاستدان ملک کیساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، گالم گلوچ کی سیاست سے ملک، جمہوریت اور معیشت کو بھی نقصان ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں سیاست کے دائریمیں رہ کر سیاست کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دھرنا دھرنا کھیلنے کے بجائے میز پر آئیں اور مذاکرات کریں، ہمیں چاہیے پاکستان کے عوام کو تکلیف نہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی کی تجویزہے ،تمام جماعتیں چارٹر آف ری کنسیلیئشن پر کام کریں۔