حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے، سول سوسائٹی ارکان
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مختلف طریقوں سے اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے
پیر 15 اپریل 2024 13:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سماجی اور سیاسی کارکنوں کی آوازوں کو بندوق کی نوک پر اور کالے قوانین کے نفاذ سے دبا یا جارہا ہے جبکہ 5اگست 2019 کوبھارت کے غیر قانونی فیصلوں کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آزادی صحافت مزید کم ہوگئی ہے اور اس کا گلا گھونٹنے کے لیے مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ متنازعہ علاقے میں بھارت کے آبادکاری منصوبے کا مقصد اکثریت کو محکوم بنانا ہے اور وہ کشمیریوں سے زیادہ سے زیادہ زمینیں چھین کر مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کو ایک ہندواکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں اور شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی میتین ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنے سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے بار بار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لیکن اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ سول سوسائٹی ارکان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ظالمانہ کارروائیاں اور پالیسیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں تاہم اب وقت آگیا ہے کہ دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے نوآبادیاتی ایجنڈے کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں قابض بھارتی فورسز اورایجنسیوںنے حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں میں ڈالا اوران پر تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کا منصفانہ اور معقول حل تلاش نہیں کیا جاتا، کشیدہ صورتحال میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اس کے حل کے لیے مثبت اقدامات کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.