بارش اور برف باری ، سرینگر لہہ ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

پیر 15 اپریل 2024 17:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بارش اور برف باری کے باعث سرینگر-لہہ ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میدانی علاقوں میں دوسرے روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی جس کے باعث سرینگر لہہ ہائی وے کو بند کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مغل روڈ پر بھی پیر کو مسلسل دوسرے روز ٹریفک معطل رہی۔ ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ جنوبی کشمیر میں سرینگر-سونہ مرگ،گمری روڈ اور مغل روڈ کو تازہ بارش اور برف باری کی وجہ سے ہفتے کو بند کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 270 کلومیٹر طویل سرینگر جموں ہائی وے جو وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے،کچھ معمولی مسائل کے باوجود ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔