
محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی
منگل 16 اپریل 2024 12:58
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گاجس کے باعث بلوچستان میں 17 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح کے دوران گوادر، کیچ، اواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خزدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، بار خان لائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل،بار خان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 17اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں و آندھی اور گھر چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ اثرات کے طور پر17 اور 18 اپریل کو شدید موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا ًگوادر،کیچ،اواران اور قلات جبکہ 18سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،نیز18سے 21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختو نخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔علاوہ ازیں آندھی، جھکڑ،ژ الہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکاراورکسان گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے معمولات ترتیب دیں جبکہ تیز بارشوں کے دوران سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے مختلف حصوں 4 مئی تک بارشوں کا امکان
-
30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
-
ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
20سے 23اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان
-
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
-
بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
-
آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی
-
ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری جبکہ دیگر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
اپریل کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
-
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.