آزادکشمیر میں کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا فراڈ سکینڈل، انوارالحق حکومت کیلئے بڑا امتحان

کشمیر پریمیئر لیگ کے نام پر پرائیویٹ کمپنی کے فراڈیئے پاکستان اور آزادکشمیر سے کروڑوں روپے کا چونا لگانے میں کامیاب

منگل 16 اپریل 2024 15:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) آزادکشمیر میں کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا فراڈ سکینڈل، انوارالحق حکومت کیلئے بڑا امتحان، کشمیر پریمیئر لیگ کے نام پر پرائیویٹ کمپنی کے فراڈیئے پاکستان اور آزادکشمیر سے کروڑوں روپے کا چونا لگانے میں کامیاب، مظفرآباد کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہونیوالے سیزن ون اور ٹو کے دوران کشمیری اور قومی کھلاڑیوں کے کروڑوں روپے ڈکار لئے گئے مقامی تاجروں کے ساتھ بھی بڑا دھوکہ سامنے آگیا تین رکنی گروہ کروڑوں روپے خرچ کرنیوالی فرینچائز کونسل سے بھی ہاتھ کر گیا فرینچائز کونسل نے تمام اختیارات لکھوا لئے مختلف اشیاء کے کرائے اور ادھار کی گئی رقوم دو سال گزر جانے کے باوجود ادا نہ کئے جا سکے حکومت آزادکشمیر کو ٹیکس چوری میں کروڑوں روپے کے نقصان کا پہنچایا گیا گراونڈ سٹاف اور منسلک افراد کی تنخواہیں تک ادا نہ ہو سکیں پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ ایک مرتبہ پھر میدان میں کود پڑے آزادکشمیر حکومت کے مختلف محکموں سیکیورٹی کے واجبات بھی بقایا جات میں شامل ہیں حکومت آزادکشمیر سے ہونیوالے معاہدے پر بھی نجی کمپنی پورا اترنے میں ناکام رہی ہے سینٹرل پول میں فراڈ سامنے آنے پر فرینچائز ز نے اختیارات لکھوائے کیونکہ ایک جانب کے پی ایل انتظامیہ اکاؤنٹ میں پیسے جمع نہ کروا کر حکومت آزادکشمیر کو کروڑوں روپے ٹیکس کی پھکی دے رہی تھی دوسری جانب فرینچائزز کے ساتھ بھی دھوکہ کرکے انہیں کوئی ادائیگی نہ کی گئی فرینچائزز کو سینٹرل پول کا کوئی حصہ ادا نہ کیا گیا سیاسی جماعت کی مرکزی شخصیات کی پشت پناہی میں ایک مرتبہ پھر سیزن کروا کر کروڑوں روپے بنانے کا منصوبہ لے کر آنیوالے آزادکشمیر کے ساتھ بڑا دھوکہ کرنے کیلئے متحرک ہوگئے جسے ناکام بنانا کرپشن ختم کرنے کا دعوی کرنیوالی انوارالحق حکومت کیلئے امتحان بن گیا ہے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کے دور حکومت میں لیگ کو قواعد و ضوابط اور معاہدے پر پورا نہ اترنے کیوجہ سے این او سی جاری نہیں کی گئی تھی آزادکشمیر حکومت سے طے پا جانیوالے معاملات پر بھی لیگ انتظامیہ دھوکہ دہی کی مرتکب ہو چکی ہے جبکہ آزادکشمیر حکومت کو ٹیکس کی مد میں ادائیگی بھی نہیں کی گئیں -