بی جے پی کا منشورہمیشہ جموں و کشمیر کے لیے تباہی لایا ہے، عمرعبداللہ

منگل 16 اپریل 2024 16:18

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اوراس کا مقصدریاست جموں کشمیرکی تباہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے منشور نے ہمیشہ جموں و کشمیر میں تباہی لائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے دفعہ370کی بحالی کی امید نہیں چھوڑی ۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ ڈی ایم کے اور ٹی ایم سی جیسی بہت سی ہم خیال جماعتیں دفعہ 370کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں۔ بی جے پی نے اس وقت امید نہیں چھوڑی جب اس کے پاس صرف 2 لوک سبھا سیٹیں تھیں تو ہم کیوں نا امید ہوں؟ مودی حکومت نے اگست 2019میں دفعہ370کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اس کو دو مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔