Live Updates

پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،

بدھ 17 اپریل 2024 21:05

پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیکر 28 اپریل جلسہ کی تیاریوں کی شروعات کر لی، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، راجا اظہر،فہیم خان، آغا ارسلان، ارسلان خالد، فضا ذیشان، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، ایڈووکیٹ نذیر اللہ محسود، رانا وسیم، سمیت پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڈا، سربلند خان، بلاول جدون و پی ٹی آئی کارکنان شامل تھے، حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ مزار قائد پر پھولوں کا گلدستہ چڑھا کر فاتحہ خوانی کی،مزار قائد پر قائد اعظم محمد علی جناح کی مغفرت سمیت ملکی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ باغ جناح گرائونڈ کا دورہ کر کے 28 اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسہ کے حوالے سے تیاریوں کو جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ہم بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں، آج مزار قائد پر حاضری دیکر 28 اپریل کو پی ٹی آئی کے کراچی جلسہ کی تیاریوں کی ابتدا کر دی ہے کراچی جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ ملک میں رولز آف لائ کے نفاذ کی بات کی تھی عمران خان آج ملک میں رولز آف لائ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا آج پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ مزار قائد حاضری دینے پہنچے ہیں 8 فروری کو الیکشن کے دن قوم کی امیدوں پر پانی پھیرا گیا سوچا تھا صاف شفاف الیکشن ہونگے اور ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہوگی قوم جس قصد کے لئے باہر نکلی وہ مقصد پورا نہیں ہوا فارم 45 پر کوئی جیتا اور فارم 47 پر کسی اور کو جتوا دیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا پورے پاکستان میں احتجاج ہورہا ہے پشین، لاہور سمیت ملکر بھر میں جلسے ہورہے ہیں ہماری مینڈیٹ پر ملک بھر میں ڈاکا ڈالا گیا ہے سب سے بڑا ڈاکا کراچی کے مینڈیٹ پر ڈالا گیا ہماری قومی اسمبلی کی بائیس نشتیں کراچی سے چھینی گئیں ہم مینڈیٹ کی چوری کے خلاف عدالتوں میں بھی گئے ہوئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا 28 اپریل کو ہم عوامی عدالت لگانے جارہے ہیں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ایک ملین سے زیادہ ووٹ دیئے لیکن ہمارا مینڈیٹ چھین کر چوروں Yکے حوالے کیا گیا۔ کراچی کی عوام اپنے مینڈیٹ کی واپسی اور کپتان کی رہائی کے لئے جلسے میں عوامی عدالت لگائے اپنے لیڈر عمران خان کو رہا کروائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چھینا انکا احتساب ہونے جارہا ہے تحریک پاکستان میں جس ںے حصہ لیااس کی اولادیں جلسہ میں آئیں گی مرکزی قیادت جلسے میں شرکت کرے گی جی ڈی اے ، جماعت اسلامی ، ایس یو پی، سمیت دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دیں گے جن کا مینڈیٹ چھینا گیا سب کو جلسے میں بلوائیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہماری سیٹیں چھینی گئی ہیں کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے 60 سے زائد شہری تین ماہ میں دوران ڈکیتی قتل ہوچکے ہیں یہ جلسہ اسٹریٹ کرائم ، مہنگائی کے بھی خلاف ہوگا کراچی کے عوام جلسے میں شرکت کرے یہ جلسہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے عدلیہ کی آزادی کی جنگ جاری ہے۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کراچی کے شہری ہمیشہ پی ٹی آئی ساتھ کھڑے ہوتے ہیں 2018 میں بھی پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت دی گئی 2024 میں ہم بڑی تبدیلی دیکھی کراچی کی ہماری تمام سیٹیں چھینی گئی کراچی کی عوام ان چوروں کے گریبان پکڑے پ پ پ سولہ سالوں سے اقتدار میں ہے شہر کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا کراچی کی عوام کی ڈیمانڈ ہے یہ کراچی کا جلسہ سب سے بڑا جلسہ ہوگا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس میں ہر زبان کا شہری شامل ہے پی ٹی آئی پورے کراچی سے جیتی تھی تمام اراکین جو جیتے ہیں ریلی کی شکل میں پہنچے گے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا ہمیں کہا جاتا ہے پی ٹی آئی ختم ہوچکی ہے ہم جلسہ کی اجازت کے لئے تین درخواستیں ڈی سی ایسٹ کو دے چکے ہیں سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے پی ٹی آئی سے یہ لوگ خوفزدہ ہیں اس لئے ہمارے جلسے کی اجازت میں تاخیری ہربے استعمال کیئے جارہے ہیں راجا اظہر نے کہا کیا ہمیں ہر چیز کے لیے عدالت جانا ہوگا ہم عدالت سے امید ہے جلسہ کی اجازت بھی مل جائے گی۔ راجا اظہر نے کہا کراچی دیتا ہے تو پاکستان چلتا ہے حقیقی آزادی کی تحریک میں کراچی نکلے گا جلسہ ہر صورت میں ہوگا عوام کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائیں گیکراچی کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات