ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
بدھ 17 اپریل 2024 22:05
(جاری ہے)
آئی ایم سے بدترین شرائط پر سُودی قرضوں نے بھی بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں اور قیمتوں میں مسلسل اضافے کا کبھی نہ رُکنے والا سلسلہ جاری ہے، جس نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔
خبر یہ ہے کہ موجودہ حکومت 31 دسمبر تک آئی آیم ایف کا 870 ارب کا ہدف پورا کرنے کے لیے بجلی کی قیمت 100 روپے فی یونٹ تک لے جائے گی، جبکہ پٹرول بھی مزید مہنگا ہوگا۔ گزشتہ نگران حکومت کی جانب سے ستمبر 2023ء میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں (علاوہ کراچی) ترسیل ہونے والی بجلی کی مجموعی بلنگ سالانہ 3781 ارب روپے ہے یا سادہ الفاظ میں مجموعی طور پر 3781 ارب روپے مالیت کی بجلی سالانہ سسٹم میں ڈالی جاتی ہے جس میں سے 3192 ارب روپے موصول ہوتے ہیں جبکہ 589 ارب کی بجلی چوری ہو جاتی ہے۔ اور اس چوری کے ذمہ دار بڑے بڑے سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے اور کمپنیاں ہیں۔ اتنی بڑی مقدار میں بجلی چوری اور بجلی مفت خوری کا بوجھ باقاعدہ بل ادا کرنے والے عام صارفین پر اووربلنگ کے ذریعے ڈال کر وصولی کی جاتی ہے، جس کا ثبوت لیسکو صارفین سے 83 کروڑ اضافی یونٹس اووربلنگ کی شکل میں سامنے آیا ہے، عام آدمی کو ریلیف دینا ہے تو بجلی چوری اور بجلی مفت خوری کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان سٹیل ملز، پی آئی اے، پاکستان ریلوے جیسے قومی اداروں کو تباہ کیا گیا۔ ماضی میں قومی بنکوں کی نجکاری کے لیے بھی یہی روِش اختیار کی گئی اور مہنگے ترین ادارے اونے پونے داموں فروخت کردیے گئے۔ حکومت پی آئی اے، سٹیل ملز اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے پارلیمنٹ اور عدلیہ پر مشتمل مشترکہ قومی کمیشن بنائے جو قومی اداروں کی تباہی کے مجرموں کا تعین کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں عامر تانبا کی ٹارگٹ کلنگ اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اعتراف کہ یہ بھی بھارت کی ہی ٹارگٹ کلنگ ہے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ میں پہلے مارے گئے 20 افراد کے قاتلوں کی نشاندہی ہوجاتی اور شوٹرز گرفتار کرکے نشانِ عبرت بنالیے جاتے تو بھارت کو پاکستان کے اندر مزید بے گناہ انسانوں کے قتل کا لائسنس نہ ملتا۔ وزیرِ داخلہ اور حکومت صرف بھارتی جرائم کی نشاندہی ہی نہ کریں، قوم کو آگاہ کریں کہ بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمہ کے لیے کیا اقدام ہوئے اور عالمی سطح پر بھارتی فاشزم، عالمی قوانین اور کنونشنز کی پامالی پر بھارت کے خلاف کیا حکمتِ عملی اختیار کی گئی۔ ملک کے اندر فوج اور پولیس باہم دست و گریباں ہیں اور پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنان اور عام شہری غیرمحفوظ ہیں، ٹرین میں خاتون کے المناک قتل میں ریلوے پولیس اہلکار کا ملوث ہونا بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ ریاست اور سرکاری ادارے آئین اور قانون کی پابندی کریں، وفاقی صوبائی حکومتیں قانون کی عملداری یقینی بنائیں، قومی سیاسی قیادت خود آئین، قانون، غیرجانبدارانہ انتخابات اور آزاد عدلیہ کے وجود کو ہر صورت تسلیم کرلیں تو ریاستی ادارے بھی آئین اور قانون کے پابند بنائے جاسکتے ہیں، وگرنہ دہشت گردی، پاکستان دشمن بیرونی قوتوں کے ہاتھوں پاکستان کے شہریوں کی جانیں غیرمحفوظ ہونے کا سلسلہ نہیں رُکے گا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.