مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور آزادی کے نظریے پر چل رہی ہے،سردار عتیق

مسلم کانفرنس حال،ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاست کی وحدت پر پہرہ دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:32

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدروسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل میںمسلم کانفرنس راولاکوٹ سٹی کے سابق صدر و ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس خواجہ جاوید اور شعبہ خواتین ونگ پونچھ ڈویژن کی صدر محترمہ شہناز جاوید کی ملاقات ۔ملاقات صدرمسلم کانفرنس کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے اور دو روزہ بین الاقوامی عالمی رابطہ اسلامی کانفرنس میں شرکت اور کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جاندار موقف اپنانے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور آزادی کے نظریے پر چل رہی ہے۔یہ قائد کشمیر چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردارمحمدعبدالقیوم خان کاراستہ ہے۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس حال،ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاست کی وحدت پر پہرہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہونے کے ناطے ریاست کی وحدت اور آکائی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

مسلم کانفرنس آج بھی عوامی مقبولیت رکھتی ہے ۔ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا جو نعرہ دیا کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے الحاق تک کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہی ریاستی عوام اس کو اپنا نصب ولین سمجھتے ہیں۔مسلم کانفرنس تکمیل پاکستان اور منزل کے اصول تک اپنی جدوجہد جاری وساری رکھے گی۔اس موقع پر خواجہ جاوید نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کی اعلیٰ بصیرت اور سیاسی دانش کی وجہ سے مسلم کانفرنس کا مورال بلند ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی قائدین کی واپسی مسلم کانفرنس کی طرف ہو رہی ہے۔

مسلم کانفرنس آج بھی سواداعظم سیاسی جماعت اور تحریک آزادی کشمیر کی داعی ہے۔ مسلم کانفرنس تشخص،شناخت اور ریاست کے اندر پاکستان کیساتھ الحاق کی علمبردار سیاسی قوت اور سواداعظم جماعت ہے۔ جماعت کو کمزور اور تقسیم کرنے والے خود مکافات عمل کا شکار ہوچکے ہیں، آنیوالا دور مسلم کانفرنس کا ہے اور سینئر قیادت کی دور اندیش پالیسیوں،اقدامات کے باعث مسلم کانفرنس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔