بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا بطور ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونا ایک خوشگوار اضافہ ہے، شگفتہ نورین کاظمی

جمعرات 18 اپریل 2024 14:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی عکس بینظیر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شگفتہ نورین کاظمی نے کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا بطور ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونا ایک خوشگوار اضافہ ہے،بی بی آصفہ بھٹو زرداری،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارلیمان میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے والی قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گیئں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری غریب عوام کی مؤثر آواز ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس عوام دوست منشور ہے جس سے عوام کی زندگی بہتر ہوگی۔انھوں نے کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی اب پارلیمان میں موجود ہے بھٹو خاندان کی ایک نئی توانا آواز بی بی آصفہ بھٹو زرداری ہیں۔انھوں نے کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ کے نقش قدم پر چل کر ایک تاریخ رقم کریں گی۔