ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، وزیرستان، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 66، دیر (لوئر 43، بالائی 17)، باچا خان ایئرپورٹ 36، پشاور (سٹی 32، ایئرپورٹ 15)، کاکول 31، سیدو شریف28، تخت بائی 17، چراٹ 16، میرکھانی 11، پٹن، بالاکوٹ10، دروش 9، کالام 7، ڈی آئی خان (ائرپورٹ)6، چترال 4، پاراچنار 3، مظفر آباد (ائرپورٹ 42، سٹی 35)، راولاکوٹ 41، گڑھی دوپٹہ 32، کوٹلی 7، ڈی جی خان 11، سیالکوٹ (سٹی)10، مری 8، اٹک، خانپور 6، راولپنڈی (کچہری، شمس آباد 4، چکلالہ 2)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، ایئرپورٹ 3، بوکرا، گولڑہ 2، سید پور ایک)، منگلا، ملتان (ایئرپورٹ)3، نارووال 2، جہلم، کوٹ ادو ایک، بگروٹ 6 اور ژوب میں3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد، شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 38، چھور اورمٹھی میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔