راجوری میں پی آئی اے کے طیارے سے مشابہ غبارے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

اتوار 21 اپریل 2024 12:50

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی ای) کے طیارے سے مشابہ ایک غبار ے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غبارہ جس پر چاند اور ستارہ بنا تھا اور اس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا ،ضلع میں نوشہرہ کے علاقے گرگوٹ سے برآمد ہوا۔ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔