وزیروائلڈ لائف ، فشریزوترقیاتی ادارہ سردارجاوید ایوب ایڈووکیٹ نے حلقہ کوٹلہ کی تقدیر بدل دی

بدھ 24 اپریل 2024 14:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل شہید گلی وارڈ نمبر9 لوئر بانڈی سماں ،وارڈ نمبر 8 اپر بانڈی سماںکے نوجوان کونسلر خاور قریشی ، کونسلر سید عبدالرئوف بخاری نے کہا ہے کہ وزیر وائلڈ لائف ، فشریز و ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے حلقہ کوٹلہ کی تقدیر بدل دی ہے ، سردار جاوید ایوب نے حلقہ کوٹلہ میں بلاتخصیص تعمیر و ترقی کے جو کام کیے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ، اللہ کے فضل و کرم سے اس وقت حلقہ کوٹلہ میں سردار جاوید ایوب کی مثالی کارکردگی سے پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے ، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ میں نظریاتی بنیادوں پر پیپلز پارٹی پہلے ہی حقیقی عوامی قوت تھی اب سردار جاوید ایوب نے دن رات عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے کر پیپلز پارٹی کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے ، اس وقت حلقہ کوٹلہ کی ہر یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے عوامی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں اور عوام کام دیکھ کر جوق در جوق جاوید ایوب کے قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نے کہا ہے کہ وزیر وائلڈ لائف فشریز ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت سے قیادت کی توقعات پر بھی پورا اتریں گے اورعوامی خواہشات کو بھی چار چاند لگادیں گے۔انہوںنے اس سے قبل بھی تعمیر وترقی کا ریکارڈ انہوں نے قائم کیا۔دیہی علاقوں میں سڑکیں تعمیرکیں،تعلیمی ادارے دیئے،صحت کے مراکز قائم کیے اور آنے والے انتخابات جب بھی ہوئے وہ آزادکشمیر کے تمام انتخابی حلقوں میں سب سے زیادہ لیڈ لے کر اسمبلی میں جانے والے راہنما ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود سردار جاوید ایو ب نے پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی عوامی حقوق پر خاموشی اختیار کی۔اب ان کے دور میں عوامی فلاح وبہبود کے نئے منصوبہ جات حلقہ کے عوام کو سرپرائز ہوں سردار جاوید ایوب اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت سے قیادت کی توقعات پر بھی پورا اتریں گے اورعوامی خواہشات کو بھی چار چاند لگادیں گے۔

انہوںنے اس سے قبل بھی تعمیر وترقی کا ریکارڈ قائم کیا۔دیہی علاقوں میں سڑکیں تعمیرکیں،تعلیمی ادارے دیئے،صحت کے مراکز قائم کیے انہوں نے کہا ہیکہ حلقہ کوٹلہ کی تقدیر بدل دی ہے ، سردار جاوید ایوب نے حلقہ کوٹلہ میں بلاتخصیص تعمیر و ترقی کے جو کام کیے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ، اللہ کے فضل و کرم سے اس وقت حلقہ کوٹلہ میں سردار جاوید ایوب کی مثالی کارکردگی سے پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے حلقہ کوٹلہ میں نظریاتی بنیادوں پر پیپلز پارٹی پہلے ہی حقیقی عوامی قوت تھی اب سردار جاوید ایوب نے دن رات عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے کر پیپلز پارٹی کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے ، اس وقت حلقہ کوٹلہ کی ہر یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے عوامی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں اور عوام کام دیکھ کر جوق در جوق جاوید ایوب کے قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں ۔