چیئرمین وزیراعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر محسن گیلانی کا جہلم ویلی کا سر پرائز دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) چیئرمین وزیراعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر محسن گیلانی نے بروز جمعرات جہلم ویلی کا سر پرائز دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے ان کو جہلم ویلی آمد پر ویلکم کیا ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز جہلم ویلی میں قائم ادارہ جات کے دفاتر اور جاری مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ایم ایس ڈاکٹر یاسین نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کی تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر راجہ لیاقت نے ہسپتال کے میڈیکل سٹور اور ادویات کے حوالہ سے سینئر ممبر محسن گیلانی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ممبر محسن گیلانی نے کہا کہ ہسپتال کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقین کو تحریق کی جائے گی ،ادویات کی کمی سٹاف کی کمی اور دیگر تمام مسائل کو احکامِ بالا تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس کی کارکردگی ضلع جہلم ویلی ہسپتال کے لئے تسلی بخش ہے ۔بعد ازاں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے ،تمام ملازمین امانت اور دیانتداری سے اس پیشہ کو سر انجام دیں ،لوگوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں رہنی چاہیے ،حکومت ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ،وزیراعظم آ زاد کشمیر لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے ہسپتال میں لگائے گئے آکسیجن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ گھر کی دہلیز پر اخراجات سے بچنے کے لیے اس طرح کے منصوبہ جات مستقبل میں بہتر ثمرات کے طور پر عوام کو میسر ہوں گے ۔انہوں نے چیئرمین ضلع کونسل کے آفس کا بھی دورہ کی۔

انہوں سے چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی سے بھی مسائل سنے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔انہوں نے چیئرمین میونسل کمیٹی ہٹیاں بالا کے آفس کا دورہ بھی کیا ۔ چیئرمین بلدیہ سجاول خان نے بلدیہ کے مسائل کے حوالہ سے سینئر ممبر محسن گیلانی کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر سینئر ممبر محسن گیلانی نے آ ٹے کی کمی باراز میں سیوریج لائن کی بحالی کچرا اٹھانے کے لیے گاڑیوں کی کمی زبحہ خانہ کے لیے پراپر جگہ اور دیگر تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

انہوں نے نیلی پاور پراجیکٹس کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر پر ایس ڈی او شہزاد گوہر نے پاور ہاؤس کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔سینئر ممبر محسن گیلانی نے کہا کہ مساوات کی بنیاد پر اس پراجیکٹ کی بجلی لوگوں کو سپلائی کی جائے تاکہ لوگوں کے مسائل مساوت کی بنیاد پر حل ہوں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مقعود علی طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ ضیاء اور دیگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی ہمراہ تھی۔