جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریزمیں برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم

پیر 29 اپریل 2024 14:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریزمیں برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی میں ایک فٹ سے زائدبرفباری ہوئی جس کے باعث سکول بند اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بانڈی پورہ گریزسڑک بھی رازدھان ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔دریں اثنا سرینگر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ادھر ضلع پونچھ میں مسلسل بارش کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچاہے۔