وادی گریز میں تازہ برف باری سے نظام زندگی درہم برہم

پیر 29 اپریل 2024 14:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریزمیں تازہ برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی میں ایک فٹ سے زائدبرفباری ہوئی ہے جس کے باعث سکول بند اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بانڈی پورہ گریزسڑک بھی رازدھان ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔دریں اثناء سرینگر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ادھر ضلع پونچھ میں مسلسل بارش کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچاہے۔