بانی پی ٹی آئی اور ہماری پارٹی کی خواتین کو وہ رگڑا لگایا جارہا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سینیٹر دوست محمد ا
پیر 29 اپریل 2024 23:13
(جاری ہے)
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس بل کے ذریعے ٹیکس اصلاحات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی ٹریبونل میں اربوں کی ٹیکس کے معاملہ زیر التواء ہیں،سینیٹر علی ظفر کی ایک کے علاوہ تمام سفارشات ڈال دی ہیں اس قانون میں حکومت اپنا اختیار چھوڑ رہی ہے۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ قائمہ کمیٹیاں بننے والی ہیں ،قائمہ کمیٹی کے بجائے خصوصی کمیٹی کی اتنی جلدی کیوں ہے ہر کام جلد بازی میں کیا جارہاہے پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حفیظ شیخ نے معیشت تباہ کی وہ آج کہاں ہیں اس کو عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوںنین کہاہک ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن بہت اہم ہے ، پیپرا رولز کو کیوں نہیں مانا جارہاہے،کرنداز جو مالینڈا اینڈ گیٹس فاؤنڈیشن کا ہے وہ کس طرح پاکستان کے سٹاک ہولڈرز بن گئے ہیں،یہ طریقہ کار ملک کو نقصان پہنچائیگا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کرنداز کی صلاحیت پر کسی کو اعتراض نہیں ہے 27سوارب روپے کا ٹیکس عدالتوں میں پھنسا ہواہے ،مثبت تبدیلیوں پر ساتھ دیا جائے ۔قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ منی بل پر سینیٹ کا کردار نہیں مگر اس ایوان کی عزت ضرور ہے ،ہمارے ہاں بٹن دبا کر بل پاس کردیا جاتا ہے ،ہم یہاں ڈیکوریشن پیس ہیں ،مہذب ممالک میں ملکوں میں بل سالوں میں پاس ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قانون اس عمل درآمد کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اگر آپ بل پیش کررہے ہیں تو آپ اس کے ذمہ دار بھی ہیں، ایوان کے اکثریتی ارکان کو نہیں پتہ ہے کہ اس بل میں کیا کیا گیا ہے،یہ بلڈوزنگ ہورہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ایوان کے ایک بندے نے بھی لکھ کر نہیں دیا کہ ہمیں اس بل پر اعتراض ہے اس بل پر دو ماہ کام کیا گیا ہے ،حکومت آئی ہے تو ایوان میں بل آیا ہے،4 ارب روپے پر بھی سٹے پڑے ہوئے ہیں،سماعت کا باقاعدہ شیڈول دیا جائیگا، اس بل میں چوروں کے لیے مشکل کیا گیا ہے سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ یہاں نیت نہیں طریقہ کار کی بات ہورہی ہے ،عجلت میں بل لایا گیا ہے، مجھے اس بل کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ٹیکس کس سے لیا جائے گا اور کس کو فائدہ ہوگا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کنوینئر خصوصی کمیٹی برائے جائزہ مالیاتی بل نے تحریک پیش کی کہ مالیاتی بل ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں منظور کیا جائے ۔ایوان نے کثرتِ رائے سے بل پر سفارشات منظور کرلیں۔سینیٹر محسن عزیز نے اجرتوں کی ادائیگی ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز نے منافع کے حصول اور ذخیرہ اندوزی کی ممانعت اور نرخوں پر ضابطہ ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر افنان اللہ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز نے نیشنل ہائی وے سیفٹی ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے عمومی شقات ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز نے سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی ،وزیر قانون اعظم نذیر نے بل کی مخالفت کردی اور کہاکہ سینیٹ منی بل کے اختیارات نہیں رکھتا ہے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ یہ بل منی بل نہیں ہے ،یہ بل ایوان نے پاس کیا تھا مگر قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے لیپس ہوگیا تھا ،نجی بینکوں کی طرف سے صوبوں میں قرض دینے کے حوالے سے ہے صوبوں میں کے پی کے میں سب سے کم قرض دیا جارہاہے،بلوچستان میں بھی بینک بہت کم قرض دیا جارہاہے جس کے بعد بل موخر کردیا گیا محسن عزیز نے انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ بل کی مخالفت کرتے ہیں اس سے بچوں کی لازمی ٹیسٹ کئے جائیں گے اور بل کو اگلے اجلاس تک موخرکردیا گیا ۔سینیٹر محسن عزیز نے اسلام آباد پابندی کرایہ ترمیمی بل 2023ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے انسانی سمگلنگ کی ممانعت اور روک تھام ترمیمی بل 2024 ایوان میں واپس لینے کی اجازت چاہی جس پر بل واپس لے لیا گیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹر دوست محمد خان نے کہاکہ آپ ایک ایسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ بنارہے ہیں جس کا سینٹ میں ستر فیصد ووٹ ہے،یہی حالات اکہتر میں ہوئے تھے جس سے ملک دولخت ہوا۔ انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور ہماری پارٹی کی خواتین کو وہ رگڑا لگایا جارہا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے ہفتے ورزیراعظم کو کراچی کے تاجروں نے کہا ہے ملکی معیشت بہتر کرنی ہے تو اڈیالہ جیل کے قیدی سے بات کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں پتہ چلا ہے امریکہ کو اڈے دئیے جارہے ہیں،میں خبردار کرنا چاہتا ہوں یہ غلطی نہکی جائے، اس سے ہمارے پڑوسی ایران اورچین ناراض ہوں گے،اس سے دہشتگردی کا نیا سلسلہ شروع ہوگا اور ہمارے فوجی وپولیس والے شہید ہوں گے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پلوشہ خان نے سولر پینل پر ٹیکس والا بہت اہم نکتہ اٹھایا ہے ، سولرپینل پر ٹیکس کی خبر وزیراعظم کی کمٹمنٹ کے خلاف ہے ،میں نے اس پر تین ٹوئیٹس بھی کئے ،پاور منسٹری نے ایک پیغام دیا کہ ایسا نہیں ہونے جا رہا ،ایسا نہیں ہونا چاہیے۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سولر سسٹم کے حوالہ سے ٹیکس لگانے والی بات احمقانہ سوچ ہے ،ٹیکس لگانے کی بات پر وزیر اعظم کمیٹی بنا کر تحقیقاتی کروائیں اور یہ ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کروائی جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سکرین سے لی جانی والی تصویر پر عدالتی عملے اور اہلکاروں سے پولیس کی پوچھ گچھ
-
سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر منظر عام پر آنے کی تحقیقات شروع
-
ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد نے9 مئی واقعات مقدمے میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے آج کی سماعت براہ راست نہ دکھائے جانے پر سوال اُٹھا دیا
-
اسلام آباد میں نان ،روٹی کی نئی قیمتیں مقرر،اربن میں روٹی18اور رورل ایریا میں16روپے میں فروخت ہوگی
-
ایڈیشنل سیشن جج روالپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی
-
بھارت میں پاکستانی رکن پارلیمان کی تقریر کے چرچے کیوں ہیں؟
-
امریکی صدارتی انتخابات کی مہم صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ جون میں مباحثوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے
-
ترکیہ کے صدر طیب ایردوان کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان
-
چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں عجائب گھروں کا خصوصی کردار ہے، چینی میڈ یا کی رپورٹ
-
کسان مارچ سے قبل پولیس پورے پنجاب میں ہمارے رہنماﺅں کوگرفتارکر رہی ہے،صدر کسان بورڈ
-
نیب ترامیم کیس، عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کی تصویر سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.