بھارتی فوجیوں نے ماہ اپریل میں 8کشمیریوں کو شہید کیا
بھارتی ایجنسیوں نے سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا سمیت 205شہریوں کو گرفتار کیا
بدھ 1 مئی 2024 16:56
(جاری ہے)
گرفتار شدگان میں سے کئی کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA)اور پبلک سیفٹی ایکٹ) (PSA جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 96ہزار300سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔ مقبوضہ علاقے میں مسلسل سات دہائیوں سے بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل وغارت ا ور مظالم کا مقصد کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا ہے لیکن بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ایک نئی طاقت ملتی ہے۔مہذب دنیا کو چاہیے کہ وہ سیاسی ناانصافیوں اورمظالم کو جن کا مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کئی دہائیوں سے سامنا کر رہے ہیں، روکنے کے لیے مداخلت کرے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔اس دوران پانچ ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکنان، نوجوان، طلباء، علمائے کرام، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، امیر حمزہ، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، نور محمد فیاض، محمد یوسف فلاحی، عبدالاحد پرہ، ڈاکٹر عبدالرحمن، محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، ظفر اکبر بٹ، عمر عادل ڈار، فیاض حسین جعفری، سرجان برکاتی، محمد یاسین بٹ، سلیم نناجی، ظہور احمد بٹ، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز، صحافی آصف سلطان، عرفان مجید اور تین درجن سے زائد کشمیری خواتین شامل ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.