ش*بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،غلام محی الدین رند

بدھ 1 مئی 2024 21:45

ٴْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر غلام محی الدین رند نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے خطاب میں آئندہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ،اسٹیل مل کی خریداری اور پی آئی اے کی نجکاری کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

اور اسے مزدور و عوام دوست اقدام قرار دیا ہے۔اور کہا ہے۔کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک مزدوروں کے حقوق کی نگہبانی کی ہے۔اور پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے۔مزدوروں کی حالت بدلنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پوری دنیا کو مزدوروں کی عظمت کا احساس دلایا ہے۔انھوں نے کہا۔کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں جو وعدے کیے۔ ان ہر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔اور اپنے نانا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔انھوں نے کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ انقلابی ہے۔