ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس کاسرگودھا ریجن کی تین بارڈر پٹرولنگ پوسٹوں اور ریجنل آفس کا دورہ، چار دیواری کو مزید اونچا کرنے کے احکامات جاری کئے

ہفتہ 4 مئی 2024 16:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس اطہر وحید نے سرگودھا ریجن کی تین بارڈر پٹرولنگ پوسٹوں اور ریجنل آفس کا ہنگامی دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پوسٹ کی چار دیواری کو مزید اونچا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پنجاب پولیس کی بارڈر چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی) پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں ڈی آئی جی پٹرولنگ اطہر وحید نے میانوالی اور خوشاب کی تین پوسٹس(PHP کنڈل،کچہ گجرات میانوالی اور بندیال ضلع خوشاب) کا ہنگامی دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے تمام بزدلانہ عزائم کو ہمیشہ ناکام بنایا جائے گا، جوان ہمیشہ پرعزم رہیں، اپنی ڈیوٹی محتاط ہو کر سرانجام دیں، مشکوک افراد، گاڑیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں، بزدل دشمن ہمیشہ پیچھے سے وار کرتا ہے، ملک دشمن عناصر کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے پی ایچ پی ریجنل آ فس سرگودھا کا بھی دودہ کیا۔

تمام ریکارڈ و امور کو چیک کیا اس کے علاوہ آر او آ فس میں قائم ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا بھی خصوصیدورہ کیا، اور سنٹر انچارج محمد نواز سب انسپکٹر و عملہ کو بہترین کارکردگی اور اچھی مینجمنٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور شاباش دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کرپشن و رشوت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ،ڈی ایس پی سرگودھا نوید مرتضی چیمہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی ثقلین جعفربھی ان کے ہمراہ تھے۔