yعظیم حفیظ لائرز فورم سنٹرل پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری مقرر

بدھ 22 مئی 2024 20:35

گ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) عظیم حفیظ ایڈووکیٹ کو پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب کا انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز لائرز فورم پاکستان کے صدر نیئر حسین بخاری کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی، میں ہر فورم پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی فلسفے، نظریے، اصولوں ، عقائد ارو نظریہ مارکسزم کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔