#گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی سے صدر پیپلزلائرز فورم نیازمحمد ایڈوکیٹ کی سربراہی میںپیپلز لائرزفورم کے ایک نمائندہ وفد نے گورنرہاوس میں ملاقات
بدھ 22 مئی 2024 21:10
(جاری ہے)
وکلاء نے ہمیشہ ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
علاوہ ازیں گورنر سے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین، شہید بینظیربھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد، وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر حسن شیر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرشکیب اللہ، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرملک مجددالدین الرحمن اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے پروفیسر ڈاکٹر سعیداللہ نے بھی گورنر سے گورنرہاوس پشاور میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ وائس چانسلرز نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعلیمی و انتظامی امور اورکارکردگی سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنرنے اس موقع پر وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ جامعات میں جدید دور کے مطابق ریسرچ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہماری نوجوان نسل تعلیمی میدان میں اقوام عالم کا مقابلہ کرسکیں اور ملک کی ترقی وخوشحالی میں بہتر انداز سے اپنا کردار ادا کرسکے۔ دریں اثناء گورنر سے چیئرمین انجمن ہلال احمر بندوبستی اضلاع حبیب اورکزئی نے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی،گلدستہ اور شیلڈ پیش کیں۔ انہوں نے ادارے کے اغراض ومقاصد اور کارکردگی سے متعلق بھی گورنر کو آگاہ کیا۔گورنر نے کہاکہ قدرتی آفات میں انسانیت کی خدمت کرنا ادارے کامقصد ہے،ادارے کے استعداد کار میں مزید اضافہ کیاجائیگا۔ گورنرنے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ انسانی خدمت میں مصروف عمل عالمی اداروں سے بھی قریبی رابطہ رکھیں۔ اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر انجینئر احمدجان اور سابق معاون خصوصی ظفراللہ خان ، پیر حسن حسیب الرحمن، مجید خان شادی خیل، کامران اور سہیل، مرتضیٰ علی آدم اورذوالفقارعلی آدم نے بھی گورنر سے الگ الگ ملاقات کی اور صوبے کی آئینی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔مزید قومی خبریں
-
ملک بھر سے آئی ٹی انڈسٹری نے نئی سی ای سی کا چناؤ کرلیا
-
وکلانے ہر آمریت کے دور میں اس کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا، وکلا پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری
-
سپیکر ایاز صادق نے پارلیمان کی بالادستی کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، کسی بھی ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کا حق حاصل نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چمن کا احسن اقدام
-
جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عارف علوی
-
بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے سینئر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال پر اظہار افسوس
-
بارشوں کے بعد سڑکوں کی استرکاری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،سعید غنی
-
وزیرتوانائی سید ناصرحسین شاہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار
-
وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کے ارسا ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم نہیں کی جا رہی،نثار کھوڑو
-
رسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی سے قراداد منظور کرکے ہم نے اپنا ٹھوس موقف دیا ہے، وزیراعلی سندھ
-
ایئرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے
-
چیف جسٹس پسند نا پسند کا لانے کی کوئی بات نہیں: نثارکھوڑو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.