y نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں 30ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے

جمعرات 23 مئی 2024 20:10

cکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) نادرن بائی پاس پر قائم کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی 2024 میں ملک کے مختلف شہروں سے قربانی کے 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے۔ پنجاب ، سندہ، کے پی کے اور بلوچستان سے عید قرباں کے لئیے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گائے بیل کے ساتھ ساتھ بکروں اور انٹوں کی بھی بڑی تعداد مویشی منڈی پہنچ گئی۔

ناردرن بائی مویشی منڈی میں اندرون سندہ سے لائے گئے اونٹوں کی دھوم۔

(جاری ہے)

شہید بے نظیر آباد نواب شاہ سے 100 سے زائد اونٹ قربانی کے لئیے منڈی کی زینت بن گئے۔لاری۔سندھی۔تھری۔ساکرہ۔پہاڑی اور دیسی سمیت مختلف نسلوں کے اونٹ خریداروں کے منتظر ہیں۔بیوپاری ایک اونٹ کی قیمت دو لاکھ سے لے 15 لاکھ تک بتا رہے ہیں۔اونٹ بلاک کے ساتھ بنی بکرا منڈی میں بھی میلہ سج گیا میر پور خاص۔نواب شاہ سمیت اندرون سندہ سے خوبصورت بکرے مویشی منڈی پہنچ گئے۔میر پور خاص سے لائے گئے ڈیڑہ سے دو من کے بکروں کی قیمت 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک بتائی جارہی ہے۔#