شہبازشریف کا ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 11 جون 2024 18:13

شہبازشریف کا ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی  پر سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔