Live Updates

wبجلی پیدا کرنے والے نجی بجلی گھروں سے معاہدوں پر نظرثانی کیے بغیر بجلی کا مسئلہ حل کرنا ممکن نہیں،پچھلی حکومتوں نے نجی بجلی گھروں سے بے رحمانہ اور عوام کش معاہدے کیے،سینیٹر محمد عبدالقادر

جمعہ 21 جون 2024 22:45

iکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2024ء) سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بجلی کے خوفناک عفریت پر بجلی گھر معاہدوں پر نظر کئے بغیر قابو نہیں پایا جا سکتا پچھلی حکومتوں نے نجی بجلی گھروں سے بے رحمانہ اور عوام کش معاہدے کیے نجی بجلی گھروں سے جو معاہدے کیے گئے ایسے معاہدے دنیا کے کسی ملک نے نہیں کیے پیپلز پارٹی لوڈشیڈنگ پر نہیں بجٹ پر اپنے مطالبات منوانے کیلئے نکلی ہوئی ہے یہ کیسا سنگدلانہ معاہدہ ہے کہ نجی بجلی گھر پوری بجلی پیدا نہیں کررہا ہو تب بھی اسے ڈالر میں پوری ادائیگی کی جائے گی۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ وزیر توانائی اور وزیر اعظم مل کر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں سے معاملہ حل کریںخیبرپختونخوا کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں وفاق اس کے 1600ارب کے واجبات ادا کرے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرح سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو بھی لوڈشیڈنگ کیخلاف آواز اٹھانی چاہئے، پیپلز پارٹی لوڈشیڈنگ پر نہیں بجٹ پر اپنے مطالبات منوانے کیلئے نکلی ہوئی ہے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ بجلی چوری کا مسئلہ ہے، جن علاقوں میں بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوتی ہے، مختلف جگہوں پر بجلی چوری کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری اس وقت پاکستان کے توانائی کے شعبے کے بڑے مسائل ہیں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملک کی معاشی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیںحکومت ایسی پالیسیوں پر کام کرے جن سے گردشی قرضوں میں کمی ہو اور بجلی کے بلوں کی وصولی کا طریقہ کار بہتر کیا جا سکے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اورآؤٹ سورسنگ حکومتی ترجیح ہونی چاہئے۔

سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ حکومت مہنگی بجلی پیدا کرنے والے ذرائع کی حوصلہ شکنی کرے اور متبادل توانائی خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے کی ترویج پر توجہ دے توانائی کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی کی جائے توانائی کے سیکٹر کی بنیادی اصلاحات کے حوالے سے فی الفور جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے نجی بجلی گھروں سے معاہدوں پر نظرثانی کیے بغیر بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا یہی واحد حل ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات