
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج پانچ سال برطانونی حراست میں رہنے کے بعد رہا
منگل 25 جون 2024 09:50
(جاری ہے)
جولین اسانج نے بیلمارش کی سخت سکیورٹی والی جیل میں 1901 دن گزارے۔
وکی لیکس نے بیان میں کہا ہے کہ جولین سانج کو لندن میں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے اور دوپہر کو ان کو سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر لایا گیا جہاں سے وہ ایک طیارے میں سوار ہوئے اور برطانیہ سے روانہ ہوئے۔میڈیا فریڈم تنظیم نے کہا ہے کہ نچلی سطح سے حمایت سے لے کر سیاسی رہنماؤں اور اقوام متحدہ تک مسلسل مہم نےامریکی محکمہ انصاف کے ساتھ طویل عرصے تک بات چیت کو ممکن بنایا، جس کے نتیجے میں ایک معاہدہ ہوا۔میڈیا فریڈم تنظیم نے کہا ہے کہ معاہدے کو ابھی تک باضابطہ طور پر حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔تنظیم کے مطابق اب وہ اپنی بیوی اور دو چھوٹے بچوں کے ساتھ اکٹھے ہو جائیں گے۔ سٹیلا نے جیل میں ایک تقریب کے دوران جولین اسانج سے شادی کی تھی۔وکی لیکس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وکی لیکس نے حکومتی بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبریں شائع کیں، جن میں طاقتوروں کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ٹھہرایا گیا۔بیان کے مطابق ایڈیٹر انچیف کے طور پر جولین نے ان اصولوں اور لوگوں کے جاننے کے حق کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اب جب ان کی آسٹریلیا روانگی ہے، ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہمارے لیے لڑے، اور ان کی آزادی کی جنگ میں پوری طرح پُرعزم رہے۔ جولین اسانج کی آزادی ہماری آزادی ہے۔یاد رہے کہ جولین اسانج کو پہلی بار 2010 میں لندن میں سویڈش وارنٹ پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں ان پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے 2012 میں لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لی جب عدالت نے فیصلہ دیا کہ انہیں مقدمے کے لیے سویڈن بھیجا جا سکتا ہے۔انہوں نے اگلے سات سال ایکواڈور کے چھوٹے سفارت خانے میں گزارے۔ اس دوران سویڈش پولیس نے جنسی زیادتی کے الزامات بھی واپس لے لیے لیکن اس سے قبل برطانوی پولیس نے انہیں ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا۔جولین اسانج نے خفیہ دستاویزات کے حصول اور اشاعت کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم وکی لیکس کے نام پر بنایا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ظ*دوحہ پر اسرائیل حملہ امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتا ہے، یورپی ممالک کا انتباہ
-
مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار
-
ٹرمپ سے ملاقات سے قبل قطری وزیراعظم کی اعلیٰ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں
-
ہم اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، قطری وزیراعظم
-
سعودی عرب کی قطر کے خلاف نیتن یاھو کے جارحانہ بیانات کی شدید مذمت
-
خوشگوار ماحول میں ٹرمپ کی قطری وزیر اعظم سے دو گھنٹے طویل ملاقات
-
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ
-
ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
سعودی عرب میں تیل کی جگہ شمسی توانائی کی بڑی طاقت بننے کی تیاری
-
دوحہ حملے کے جواز میں اسامہ بن لادن کا حوالہ دینا مضحکہ خیز ہے، پاکستان
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.