
با نی وکی لیکس کا آسٹریلیا میں پرتپاک استقبال
ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کی اہلیہ استقبال کرنیوالوں کیساتھ موجود تھیں
جمعرات 27 جون 2024 13:03
(جاری ہے)
جولیان اسانج نے رہائی کے بعد میڈیا سے بات نہیں کی اور نہ ہی کینبرا میں ہوٹل پر ہونے والی وکی لیکس کی پریس کانفرنس میں بھی موجود نہیں تھا جہاں ان کی اہلیہ سٹیلا نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کے شوہر کا اگلا قدم کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جولیان اسانج کو آزادی کا عادی ہونے اور بحالی کے لیے وقت درکار ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ان کو اس آزادی کے لیے ماحول ملنا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ میرے خاوند کو ایک دن معاف کردیا جائے گا۔آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے جولیان اسانج کی رہائی کے لیے کئی برس تک کوشش کی اور اب ان کی آزادی پر کہنا تھا کہ میری بانی وکی لیکس سے ان کا طیارہ لینڈ کرنے کے بعد بات ہوئی ہے۔انتھونی البانیز نے کہا کہ میری ان سے بڑی اچھی گفتگو ہوئی اور وہ آسٹریلیا کی حکومت کی کوششوں کے معترف ہیں، حکومت آسٹریلیا کے شہریوں کے لیے کھڑی ہوتی ہے اور ہم نے وہی کیا۔جولیان اسانج پر یہ الزامات 2010 میں وکی لیکس کی جانب سے امریکا کی افغانستان اور عراق جنگ کے حوالے سے ہزاروں خفیہ دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد عائد کیے گئے تھے اور یہ امریکا کی تاریخ میں خفیہ دستاویزات عام ہونے کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔امریکا کے ساتھ ڈیل کے تحت جولیان اسانج نے امریکی خطے سیپان میں تین گھنٹے کی سماعت کا سامنا کیا جہاں انہوں نے خفیہ قومی دفاعی دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش اور نشر کرنے کے جرم کا اعتراف کیا لیکن کہا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے تحت آزادی اظہار کو تحفظ حاصل ہے اور ان کی سرگرمیوں کو استثنی ہے۔جولیان اسانج نے عدالت کو بتایا کہ ایک صحافی کی حیثیت میں کام کرتے ہوئے میں نے اپنے ذرائع کی معلومات فراہم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور ان معلومات کو شائع کرنے پر خفیہ دستاویز قرار دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ پہلی ترمیم میں اس سرگرمی کو تحفظ حاصل ہے لیکن تسلیم کیا کہ جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی تھی۔ادھر امریکی ڈسٹرٹ جج رامونا وی مینگلونا نے ان کے اعتراف جرم کو تسلیم کیا اور امریکی حکومت نے عندیہ دیا کہ جولیان اسانج کے ذاتی فعل پر کوئی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔امریکی جج نے 3 جولائی کو اپنی زندگی کی 53 ویں بہار مکمل کرنے والے اسانج کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور انہیں برطانوی جیل میں قید گزارنے پر آزادی کا پروانہ تھما دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ظ*دوحہ پر اسرائیل حملہ امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتا ہے، یورپی ممالک کا انتباہ
-
مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار
-
ٹرمپ سے ملاقات سے قبل قطری وزیراعظم کی اعلیٰ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں
-
ہم اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، قطری وزیراعظم
-
سعودی عرب کی قطر کے خلاف نیتن یاھو کے جارحانہ بیانات کی شدید مذمت
-
خوشگوار ماحول میں ٹرمپ کی قطری وزیر اعظم سے دو گھنٹے طویل ملاقات
-
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰ
-
ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
-
سعودی عرب میں تیل کی جگہ شمسی توانائی کی بڑی طاقت بننے کی تیاری
-
دوحہ حملے کے جواز میں اسامہ بن لادن کا حوالہ دینا مضحکہ خیز ہے، پاکستان
-
مکہ مکرمہ کی تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.