
پاکستان کا امریکی ایوان نمائند گان کی قرارداد کا سخت نوٹس،جواب دینے کا اعلان
قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کیلئے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے،ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،نائب وزیرعظم اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں خطاب
فیصل علوی
جمعرات 27 جون 2024
13:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے اور دفتر خارجہ نے قرارداد پر فوری ردعمل دیا ہے۔
امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے۔نائب وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماوں سمیت تمام جماعتوں سے امریکی قرارداد کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی اپیل کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی پالیسی یہاں پیش کروں گا۔ یہاں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر حکومت نے کچھ نہیں کیا تو میں کہنا چاہوں گا کہ امریکی قرارداد سے متعلق دفترخارجہ نے کل رد عمل دیا تھا جو میں ایوان کو بتانا چاہوں گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے کہا قرارداد پاکستان میں سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ ہے۔ جب کہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اور پانچواں بڑا جمہوری ملک ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ دفترخارجہ نے کل امریکی قرارداد کے رد عمل میں کہاپاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے لیکن قرارداد کی منظوری کا وقت اور سیاق و سباق پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پہلووں سے مطابقت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے رد عمل میں مزید کہا گیا ’ ایسی قراردادیں نہ تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد، پاکستان باہمی احترام اور مفاہمت کی بنیاد پر تعمیری مذاکرات اور رابطوں پر یقین رکھتا ہے۔ امید ہے امریکی کانگریس پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی ایوان نمائندگان نے قراراداد میں کہا گیا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعووں کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عوام کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے باز رکھنے کیلئے دھمکانے، ہراساں کرنے اور قید میں رکھنے کی بھی مذمت کی گئی تھی ۔ جب کہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ و ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی میں تعطل اور انسانی، سول اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت قرار دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: کشمیر میں پچیس کتابوں پر پابندی اور دکانوں پر چھاپے
-
مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
-
ٹرمپ کی پالیسیاں مستقل نظر نہیں آرہی ، وہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں
-
زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
-
غزہ: تباہ حال ہسپتال زخمیوں کا علاج معالجہ کرنے میں مشکلات کا شکار
-
پی ٹی آئی گارنٹی دے کہ امن وامان کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی تو عمران خان سے ملاقات کرا دیں گے
-
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا واضح رائے ہے کہ ضمنی الیکشن لڑیں گے
-
پاک امریکا تجارتی معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات پر بیان پر سپریم کورٹ کیلئے ریفرنس بھجوایا جائے
-
فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا
-
اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.