مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پانچواں یوم تاسیس کے موقع پر میرپور خاص میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
عبید اللہ کوری
پیر 1 جولائی 2024
17:40
(جاری ہے)
اس موقع پر مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری نے تقریب سے لائیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ہمیشہ تاجران کے ساتھ کھڑی رہی اور موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں ٹیکس کی بھرمار سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کریں ورنہ مرکزی تنظیم تاجران پورے پاکستان میں پرامن احتجاج کرنے کا حق رکھتی ہے اس موقع پر مرکزی تنظیم میرپورخاص کے صدر کامران میمن نے کہا ہماری تنظیم نے ہمیشہ میرپورخاص کے حقوق کی بات کی اور انکے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اس تقریب میں عامر وحید،ملک اسحاق چوہان ،عبدالحق چوہان، ناصر رستم شاہ، فہد میمن ،عمر خان احمد شیخ،مزمل چوہان، حنیف چوہان، ملک ریاض، فرحان، امان میمن، عابد ناگوری، مولانا حافظ صادق سعیدی ،ملک محمود صابری ،بشیر الہی محمدی ،ناصر اقبال ،ذاہد قائم خانی، پریم کمار، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
مزید مقامی خبریں
-
مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، شیخ سعید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت ..
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے دل کے امراض میں کمی کے لیے سائنسی شواہد پر مبنی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ماہرِ امراضِ قلب
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.