Live Updates

حالیہ بجٹ میں کھانے پینے کی اشیاء،پیٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی سمیت تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کا سیلاب آچکا ہے جس کی وجہ سے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے، محمدحسین محنتی

ہفتہ 27 جولائی 2024 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک سے ظالمانہ اور جبر کے نظام کو ختم کرکے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرنا چاہتی ہی77سالوں سے ایک مخصوص اشرافیہ اور چند خاندان عواکا استحصال کررہے ہیں،حالیہ بجٹ میں کھانے پینے کی اشیاء،پیٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی سمیت تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کا سیلاب آچکا ہے جس کی وجہ سے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے،موجودہ نام نہاد جعلی حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں ملک کو دھکیل کر ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو بھکاری بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے عوام اب گھروں سے نکلیں اور حافظ نعیم الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں،ہم یہاں اپنے ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کا حق لینے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیاں دفاعی بجٹ سے زیادہ ہیں، دفاعی بجٹ 2200 ارب روپے جبکہ کیپسٹی چارجز 2800 ارب روپے ہیں۔ملک اسطرح سے نہیں چلتے، عوام کے خون پسینے کی کمائی چند خاندانوں کے جیب میں جارہی ہے جن کے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک بھی جائیدادوں کا کوئی حساب نہیں دبئی لیکس، پانامہ پیپرز میں شامل لوگوں کا احتساب نہیں ہوتا لیکن چند ہزار بجلی کا بل نہ دینے کی صورت میں لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ ثابت ہورہے ہیںجماعت اسلامی کے کارکنان کی جرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت کی جانب سے کھڑی کی جانے والی تمام تر رکاوٹوں،گرفتاریوں کے باوجود یہاں جمع ہوکر یہ ثابت کیا ہے کہ جب جذبہ ایمانی ہو تو کوئی بھی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی،سندھ سے بھی بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہیں، حکومت بات چیت کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے بجٹ میں نافذ کئے گئے ٹیکس ختم، ادویات، پیٹرول، گیس سمیت اشیائے خورونوش پر عائد کئے گئے ٹیکس ختم اور عوام کو رلیف فراہم کرے۔

#
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات