
ملک بھر میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ،
صوابی میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے
پیر 29 جولائی 2024 13:57

(جاری ہے)
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کئی مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آنے کا بھی خدشہ ہے۔ ملک بھر میں ساون کے دھواں دھار سپیل کا آغاز ہوچکا ہے، لاہور اور کراچی میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک اور اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس اور گرمی کی بھی چھٹی ہوگئی۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں گجرات اور اٹک میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ہری پور میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان میں بارشیں متوقع ہیں، مظفر آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، راولپنڈی سے مظفرآباد کو ملانے والی شاہراہ دولائی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو چکی ہے۔ادھر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ویٹا چورنگی اور کورنگی کے اطراف میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، گودام چورنگی، کلفٹن، حسین آباد، لیاقت آباد، شریف آباد میں بھی بادل برسے جبکہ سٹیڈیم روڈ، طارق روڈ، سندھی مسلم سوسائٹی میں بوندا باندی نے رنگ جما دیا۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم ڑوب، بارکھان، کوہلو، لورا لائی، سبی ، خضدار، ہرنائی اور زیارت میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ جعفر آباد، قلات، اواران، نصیر آباد ، کیچ اور پنجگور میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔مزید موسم کی خبریں
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے
-
شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
-
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہا ئومیں مزید اضافے کا خدشہ
-
آئندہ 3 روز میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے
-
مون سون کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہوگا، پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.