
وزیراعلیٰ سندھ 2 اگست کو 19ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح کریں گے
ْدوست ممالک کے متعدد سفارت کاروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے،صدر کراچی چیمبر
جمعرات 1 اگست 2024 20:17

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کے سی سی آئی نمائش کے دوسرے روز ''پائیدار ٹیک: گرین انٹرپرینیورشپ، کلائمیٹ ٹیک اینڈ ایکو فرینڈلی انوویشنز'' کے موضوع پر ایک سیمینار کا بھی اہتمام کیا جائے گاجس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی رضامندی دی ہے جبکہ اختتامی تقریب اور پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم صوبائی وزراء کی شرکت کا امکان ہے۔
مائی کراچی نمائش کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ 2004 میں مرحوم سراج قاسم تیلی کے بطور صدرکراچی چیمبر کے دور میں یہ محسوس کیا گیا کہ کراچی شہر کے بارے میں منفی تاثر کودرست کرنے کی ضرورت ہے جو بنیادی طور پر میڈیا خصوصاً مغربی میڈیا کے منفی پروجیکشن کی وجہ سے ابھرا لہذا ہم نے مائی کراچی نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کراچی چیمبر کے تمام سابق صدور کاانتھک کوششوں کی بدولت اس نمائش میں ہر سال بہتری آتی رہی کیونکہ ہر سال ہی اس شو میں کچھ نیا متعارف کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ نمائش شہر کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک بن گئی ہے۔ 2020 اور 2021 کو چھوڑ کر جب نمائش کو کووڈ وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے منعقد نہیں کیا جاسکا، کراچی چیمبر 2004 سے بغیر کسی تجارتی مقصد کے صرف کراچی کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور میڈ ان پاکستان کی ٹیگ لائن کے ساتھ باقاعدگی سے اس شو کا انعقاد کرتا چلا آرہا ہے۔ افتخار شیخ نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے سندھ حکومت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، کے ایم سی، سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ و دیگر کے تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ 19ویں مائی کراچی نمائش میں معروف مینوفیکچررز اور برانڈز ایک بار پھر اپنی تجارت کو ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے حصہ لے رہے ہیں۔ کے سی سی آئی یقیناً کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور انتہائی مشکل ماحول میں ان کی ہر ممکن مدد کرنے میں قابل ستائش کردار ادا کر رہا ہے۔ کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ مائی کراچی نمائش 2024 کراچی بالخصوص اور بالعموم پاکستان کے حقیقی تجارتی امکانات کو تلاش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی جو قدرتی حسن، روایات اور ثقافتی ورثے کا گھر ہے۔ اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ شرکاء کو راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے تاکہ کراچی شہر کے مثبت امیج کو فروغ حاصل ہو سکے جو ملک کا معاشی اور مالیاتی مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایک مخصوص فوڈ کورٹ کے علاوہ نمائش کے دوران پالتو جانوروں اور پرندوں کے شوز، آتش بازی اور میوزیکل شوز کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ آنے والی فیملیز کو بھوپور طریقے سے تفریح مل سکے۔مزید قومی خبریں
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.