فیصل آباد:شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 3 اگست 2024 22:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری ، 130سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے ناکام ،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس آن لائن کے مطابق ۔

آن لائن کے مطابق سول لائن میں تصور عباس سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ کوتوالی روڈ پر فہیم سے 25ہزار روپے‘ پریس مارکیٹ کے قریب کامران سے 35ہزار روپے‘ فون‘ بائو والہ کے قریب وسیم اکرم سے 5ہزار روپے‘ فون‘ کھجور والی گلی سیف آباد کے عبدالمجید سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ ڈگلس پورہ میں خادم حسین کی دکان کے تالے توڑ کر 4لاکھ کی رقم چور لے گئے‘ 162 رب کے غلام دستگیر سے 49ہزار روپے‘ فون‘ مبارک پورہ میں مہرالنساء کے گھر کے باہر سے بکرے‘ 115 ج ب کے زبیر سے 35ہزار روپے‘ 195 رب کے طارق محمود سے تین مسلح ڈاکو کیری ڈبہ چھین کر لے گئے‘ 105 ج ب میں ممتاز علی ضیاء کی حویلی سے مویشی‘ 191 رب کے ساجد علی سے 57ہزار روپے‘ فون‘ 25ج ب کے اسامہ سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 155 رب کے افضال سے 20ہزار روپے‘ فون‘ جھمرہ روڈ پر آصف کی دکان سے 3رکشے اور سامان چور لے اُڑے‘ 202 رب کے غلام مرتضیٰ سے نقدی‘ فون‘ 142 رب کے طارق مسیح سے 8ہزار روپے‘ فون‘ 133 رب کے شاہد نواز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ نورپور کے ندیم سے 24ہزار روپے‘ فون‘ مسلم ٹائون کے افضل سے 10ہزار روپے‘ فون‘ گرین ٹائون کے شہزاد سے 36ہزار روپے‘ فون‘ ملت چوک نادرا آفس کے شہزاد سے 25عدد پارسل‘ 9ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ محمودآباد کے فیض سے 73ہزار روپے‘ فون‘ 4چک پلی کے قریب رحمان سے 31ہزار روپے‘ فون‘ سوساں روڈ پر عمر جاوید سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ راجباہ روڈ پر حامد سے 35ہزار روپے‘ فون‘ سپیریئر کالج کے قریب رزاق سے 30ہزار روپے‘ فون‘ مدینہ ٹائون کے یونس اور اسکی فیملی سے زیورات‘ نقدی لوٹ لی‘ کینال روڈ پر آصف بشیر سے 2ہزار روپے‘ فون‘ لائلپور گیلریا کے قریب احسن ظفر سے نقدی‘ فون‘ کشمیر روڈ پر محمد علی سے نقدی‘ فون‘ فیصل گارڈن کے قریب عثمان سے 12ہزار روپے‘ فون‘ کشمیر پل پر عباس حیدر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ گٹ والا کے قریب وقار سے نقدی‘ فون‘ عمر فاروق سے 20ہزار روپے‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر مشتاق سے 32ہزار روپے‘ فون‘ مدینہ آباد کے شکیل سے 12ہزار روپے‘ فون‘ محمد نگر کے امجد سے نقدی‘ فون‘ بندوخان جڑانوالہ روڈ پر یعقوب سے 62ہزار روپے‘ فون‘ ائیرایونیو سٹی کے قریب فاروق سے 36سو روپے‘ فون‘ 76گ ب کے عاصم سے 16ہزار روپے‘ فون‘ 246رب کے غلام عباس کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ سامان لوٹ کر لے گئے‘ عاصم ٹائون کے یوسف سے 45ہزار روپے‘ فون‘ میاں چوک بائی پاس کے قریب محسن علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ خالدآباد کے نصیر احمد سے نقدی‘ فون‘ ستارہ مارکیٹ کے قریب ساجد سے 30ہزار روپے‘ فون‘ مخدوم روڈ پر خواجہ رشید کے ملازم گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 74ج ب میں عدنان کی دکان کا صفایا کر دیا‘ 250 رب کے عثمان سرور سے موٹرسائیکل‘ منٹھار پٹرول پمپ کے قریب فیصل سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 275 ج ب کے احمد لطیف سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ سدھار سٹی ٹائون کے منیر احمد سے نقدی‘ فون‘ 250 رب کے شکیل سے نقدی‘ فون‘ 245 رب کے محبوب عالم‘ محمد قاسم کے گھروں میں داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے‘ اسد ٹائون کے علی شان سے 22ہزار روپے‘ فون‘ 646 گ ب کے مرید حسین سے 27ہزار روپے‘ فون‘ 193 رب کے خرم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 210 رب کے غلام رسول سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 195 رب کے ایوب سے سوا لاکھ روپے‘ فون چھین لیا‘ 592 گ ب کے احمد خان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی‘ 541 گ ب کے ظفر سے 3لاکھ روپے‘ 499 گ ب کے اختر کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 466 گ ب کے مومن خان سے 95ہزار روپے‘ فون‘ 388 گ ب کے شہباز سے لوڈر رکشہ‘ 172 گ ب کے احمد علی سے موٹرسائیکل چھین لی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جیل روڈ پر طاہر بشیر‘ الائیڈ ہسپتال سے اکمل‘ لیاقت ٹائون کے حاجی بشیر‘ وسیم ٹائون کے مزمل حسین‘ 5ج ب کے کاشف‘ گلستان کالونی سے عبدالرئوف‘ کشمیر روڈ پر نعیم‘ غفور بشیر روڈ پر فرحان‘ طارق آباد کے سلیم مسیح‘ سلک ملز روڈ پر عدیل‘ زمین ڈاٹ پلازہ سے نعمان‘ کوہ نور فلیٹ سے کامران‘ مجاہد ہسپتال سے فرحان‘ الفتح پلازہ کے فرقان سلیم‘ محمد احسن‘ مریم کالونی کے نذیر‘ سہگل سٹی سے حاجی اصغر‘ پیپلزکالونی نمبر2 کے عبدالرحمن‘ سول ہسپتال سے طاہر‘ جاوید اقبال‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے سلیم چشتی اور دیگر سے موٹرسائیکلیں‘ رکشے چور لیکر فرار ہو گئے‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔