Live Updates

عمران خان190ملین پائونڈ، فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ کے تحائف نہ کھاتے تو معدہ بھی خراب نہ ہوتا‘ طلال چوہدری

ہفتہ 3 اگست 2024 23:17

عمران خان190ملین پائونڈ، فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ کے تحائف نہ کھاتے تو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوکھا لاڈلا نہ جیولری واپس کرتا ہے نہ 9مئی پر معافی مانگتا ہے، مذاکرات کی پیشکش کرنے سے پہلے آپ 190ملین پائونڈ کی رقم اور توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں، اس انوکھے لاڈلے کی کرپشن کی کہانیاں آج ہر شہری کی زبان پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے دور میں مافیا نے عوام کو چار سال تک لوٹا، اس وقت یہ دوسروں کے اے سی اتارنے کی بات کرتا تھا اور اب وہ خود جیل میں فریج مانگ رہا ہے، جو شخص اپنے مخلص کارکنوں کا نہ ہو سکا، وہ کسی اور کا کیا بنے گا، عمران نیازی کہتا تھا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، آپ ادھر اُدھر کی باتیں نہ کریں، اس کا جواب دیں۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ یو ٹرن ماسٹر نے اتنے یو ٹرن لئے کہ اب اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ کس جگہ سے یو ٹرن لینا ہے،تحریک عدم اعتماد سے ووٹ کو عزت ملی، آئینی طریقے سے ایک نااہل، چور اور کرپٹ شخص کو اقتدار سے الگ کر کے گھر بھیجا گیا، عمران نیازی کو اسی کی تکلیف ہے، انہوں نے اپنے ووٹ کو عزت دی ہوتی تو سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے، ووٹ کو عزت دینے والے ہوتے تو پارٹی کے اندر انتخابات کرواتے۔

انہوںنے کہا کہ جن کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا رہا وہ ہمیں ووٹ کی عزت کا لیکچر نہ دیں، عمران نیازی کے گھر کا خرچہ دوسرے لوگ اٹھاتے تھے، جس نے بھی اسے کچھ دیا عمران نیازی نے واپس نہیں کیا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے نے آپ کے معدے میں تکلیف پیدا کر دی ہے، آپ 190ملین پائونڈ، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کے تحائف نہ کھاتے تو آپ کا معدہ بھی خراب نہ ہوتا،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات